ماسکو میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 2 مشتبہ شدت پسند ہلاک، ایک گرفتار
ماسکو (آن لائن) روس کے دارالحکومت ماسکو میں حکام کے مطابق دہشت گردی کا ایک منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دو مشتبہ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔کارروائی میں ایک شدت پسند کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کا ایک گروپ ماسکو میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔اطلاعات کے مطابق مشتبہ شدت پسند روسی شہری تھے اور انہوں نے مبینہ طور پر پاکستان میں تربیت حاصل کی تھی۔