اسامہ کے داماد کا سٹنلے چوہن کو اپنا وکیل برقرار رکھنے کا فیصلہ
نیویارک (اے ایف پی) اسامہ بن لادن کے داماد نے اپنے خلاف دہشت گردی کے مقدمہ میں سٹنلے چوہن کو وکیل مقرر کرنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اسے درست قرار دیا۔ واضح رہے کہ جج پوٹین کیپلان نے سلمان ابو غائت کو کہا تھا کہ سٹنلے چوہن خود 2مقدمات میں ملوث ہیں اس لئے ان کا انتخاب ان کے کیس کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔