لا سوسائٹی آف انگلینڈ کے کونسل انتخابات، محمد اسلم شیخ کو بھاری حمایت حاصل
لندن (نوائے وقت نیوز) لاءسوسائٹی آف انگلینڈ اینڈ ویلز کے کونسل انتخابات برائے 2013ءکیلئے بطور ممبر پاکستان نژاد برطانوی سینئر سولسٹر محمد اسلم شیخ کو لندن میں ممتاز قانون دانوں اور سینئر سولسٹروں کی بھاری اکثریت کی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔ لندن میں مقامی قانون دانوں کی انتخابی تقریب میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ لاءسوسائٹی کے ان انتخابات میں سینئر سولسٹر محمد اسلم شیخ کو کامیاب کروائیں گے۔ ایشیائی نژاد سولسٹروں کی کثیر تعداد پہلے ہی انکی حمایت کا اعلان کر چکی ہے۔ محمد اسلم شیخ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں منفرد حیثیت کے حامل ہیں اور انکو انسانی حقوق اور امیگریشن قوانین پر عبور حاصل ہے۔ لندن کے علاوہ برطانیہ کے دیگر شہروں مانچسٹر، برمنگھم، بریڈ فورڈ، نوٹنگھم اور آکسفورڈ میں بھی انکو مقامی سولسٹروں کی مکمل حمایت حاصل ہو گئی ہے۔