مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کیساتھ ناروا سلوک بند کیا جائے: وزیراعظم آزاد کشمیر
اسلام آباد (آن لائن)آل پارٹیز کے زیر اہتمام کشمیر ہاﺅس اسلام آباد میں منعقد شہداءکشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والی تازہ صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے سیمنیار منعقد ہوا۔ صدارت عبدالرشید ترابی امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر جبکہ مہمان خصوصی میرواعظ محمد احمد تھے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ کشمیری ہمارے جسم و جان کا حصہ ہیں اقتدار شہداءکی امانت ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک رکھا جا رہا ہے اور کشمیریوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ کشمیر کی آزادی ہم سب پر قرض ہے آزادی کے حصول کے لیے ہر محاذ پر جماعت اسلامی نے اپنا کردار ادا کیا ہے، سید علی گیلانی اورحریت قائدین کو قید وبند کی صعوبتیں بردشت کرنی پڑ رہی ہیں۔ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لینا چاہئے۔ آزادکشمیر میں کشمیریوں کے ساتھ ہونے والی اظہار یکجہتی سے اس پار کشمیریوں کو ایک اچھا پیغام ملا ہے۔ مہمان خصوصی میرواعظ محمد احمد نے کہا کہ کشمیری اپنی جدوجہد آزادی کو ہر حال میں جاری رکھیں گے حکومت آزاد کشمیر اس حوالے سے عملی اقدامات کرے۔