• news

دھاندلی کیخلاف 10جماعتی اتحاد کی اپیل پر سندھ کے کئی شہروں میں ہڑتال، کاروبار ٹرانسپورٹ اور تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں

حیدر آباد (اے پی اے) عام انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف دس جماعتی اتحاد کی اپیل پر سندھ کے مختلف شہروں میں ہڑتال کی گئی۔ متعدد شہروں میں کاروبار اور ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہی۔ حیدر آباد میں جزوی جبکہ ٹنڈو محمد خان، میر پور خاص، جامشورو میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ خیرپور میں بھی کاروبار اور ٹرانسپورٹ مکمل بند ہے جبکہ سکھر میں جزوی ہڑتال رہی۔ بیشتر کاروباری مراکز کھلے تاہم ٹرانسپورٹ معمول سے کم تھی۔ جبکہ بدین اور لاڑکانہ میں شہریوں نے کاروبار بند کرنے سے انکار کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن