• news

فلوریڈا: ایف بی آئی نے بوسٹن دھماکوں کے ملزموں کا چیچن دوست فائرنگ کر کے مار ڈالا

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) بوسٹن بم دھماکوں کے مشتبہ ملزموں کا ایک دوست گذشتہ روز ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں ایف بی آئی کے ایجنٹ کی فائرنگ سے جاںبحق ہو گیا۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس شخص کی شناخت ابراہیم توداشیف کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کی عمر 26 سال اور تعلق چیچنیا سے ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی کے ایجنٹ گذشتہ رات توواشیف کے اپارٹمنٹ گئے جہاں اس سے بوسٹن دھماکوں کے بارے میں پوچھ گچھ جاری تھی کہ ابراہیم نے کسی بات پر مشتعل ہو کر حملہ کر دیا اور ایجنٹ کی فائرنگ سے مارا گیا۔ ایف بی آئی نے واقعہ کی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن