• news

ڈرون حملوں میں شدت پسندوں سے زیادہ بے گناہ پاکستانی مارے جاتے ہیں: انٹرنیشنل کرائسس گروپ

برسلز(آن لائن)انٹرنیشنل گروپ آئی سی جی نے پاکستان میں ہونے والے امریکی ڈرون حملوں کے بارے مےں اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ان حملوں میں شدت پسندوں سے زیادہ پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے ،امریکہ کی یہ مہم عالمی قوانین کے متصادم ہے اوراوباما انتظامیہ کو اس پر نظر ثانی کرنا ہوگی ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آئی سی جی کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے ان امریکی ڈرون حملوں میں پاکستانی شہریوں کی اموات شدت پسندوں کی نسبت بہت زیادہ ہو رہی ہیں ،کرائس گروپ نے اوباما انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی قوانین کا احترام اور انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی پالیسی اپنائے۔

ای پیپر-دی نیشن