سکیورٹی مسائل، باسکٹ بال فیڈریشن کا قومی ٹیم کو افغانستان نہ بھیجنے کا فیصلہ
سکیورٹی مسائل، باسکٹ بال فیڈریشن کا قومی ٹیم کو افغانستان نہ بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اے پی پی) افغانستان میں ہونے والی 3x3 باسکٹ بال چیمپئن شپ میں قومی باسکٹ بال ٹیم امن وامان کی خراب صورتحال کی وجہ سے شرکت نہیں کرے گی۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے حکام کے مطابق 3x3باسکٹ بال چیمپئن شپ 10سے 17 جون تک افغانستان کے شہرکابل میں منعقد ہوگی اور اس ایونٹ میں 4ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ حکام کے مطابق افغانستان میں سکیورٹی کا مسئلہ ہے اس لئے پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے قومی ٹیم کو ایونٹ میں شرکت کےلئے نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔