• news
  • image

چیمپئنز ٹرافی میں کوئی فیورٹ نہیں‘ سیمی فائنل کیلئے محنت کرنا ہو گی : صلاح الدین

چیمپئنز ٹرافی میں کوئی فیورٹ نہیں‘ سیمی فائنل کیلئے محنت کرنا ہو گی : صلاح الدین

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سابق چیف سلیکٹرز صلاح الدین صلو نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں شریک تما م ٹیمیں متوازن ہیں لہٰذا کسی ایک کو ایونٹ میں فتح کیلئے فیورٹ قرار نہیں دیا جا سکتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستانی ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی ناتجربہ کار ہیں جنہیں انگلینڈ کی کنڈیشن میں کھیلنے کا تجربہ نہیں اگر وہ خود کو کنڈیشن کے مطابق ڈھالنے میں کامیاب ہوگئے تو ٹیم میگا ایونٹ میں فتح حاصل کر سکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کپتان مصباح الحق، اسد شفیق اور محمد حفیظ کو بطور سینئر کھلاڑی ٹورنامنٹ میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ٹیم مکمل پچاس اوور کھیلے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تجربہ کار یونس خان اور شاہد آفریدی کی کمی شدت سے محسوس ہوگی، قومی ٹیم کے گروپ میں نہایت سخت ٹیمیں موجود ہیں جنہیں شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفا ئی کرنا آسان نہیں ہوگا۔ صلاح الدین صلو نے محمد عرفان، جنید خان اور سعید اجمل کی موجودگی میں پاکستان کے باﺅلنگ اٹیک کو بیلنس قرار دیتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی پچوں پر اصل امتحان بیٹسمینوں کا ہوگا جہاں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا ٹیسٹ میچ چار روز میں ختم ہوگیا تھا۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن