امریکہ، بھارت کا انسداد دہشت گردی کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق
واشنگٹن(آن لائن)امریکہ اور بھارت نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تعاون کے فروغ پر اتفاق کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں دہشت گردی کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات اٹھائے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ سوشِل کمار سندے کے دورہ امریکہ کے موقع پر امریکی ہوم لینڈ ،سیکرٹری جنت نیپو لیسٹانو کے ساتھ ملاقات کے بغیر مشترکہ بیان میں کہاگیا ہے کہ دہشت گردی کی معاونت کرنا دنیا میں امن کے لئے بڑا خطرہ ہے ۔