حیدر آباد: نیٹو کی گاڑیاں اور سامان چرانے والے 5 افراد ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
حیدر آباد (نیٹ نیوز) حیدر آباد کی مقامی عدالت نے نیٹو کی گاڑیاں اور سامان چوری کرنے والے گروہ کے سرغنہ زرمحمد اور اسکے ساتھیوں مکینک ضمیر خان، نور محمد اور ڈرائیور معراج خان سکنہ لنڈی کوتل اور ان کے ساتھی کو 6 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ایس ایچ او ہٹڑی منیر عباسی نے بی بی سی کو بتایا کہ نیٹو سپلائی لیجانے والے ٹرک جب اڈوں پر رکتے تو ملزم ڈرائیوروں کی ملی بھگت سے گاڑیوں سے وائرلیس، بیٹریاں فلیش لائٹس اور دیگر سامان نکال کر بڑے شہروں میں فروخت کرتے تھے۔