• news

چنیوٹ بنک ڈکیتی میں جاں بحق ڈی ایس پی سیالکوٹ میں سپردخاک

سیالکوٹ+ چنیوٹ (نامہ نگاران)چنیوٹ کی تحصیل لالیاں میں بینک ڈکیتی کے دوران ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی میاں محمد نواز پی پی ایم کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سیالکوٹ کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا جبکہ چنیوٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلا نے سوگ میں مکمل ہڑتال کی اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے، جاں بحق ہونے والے ڈی ایس پی میاں محمد نواز کی نعش رات گئے سیالکوٹ پہنچی جسے سیالکوٹ پولیس لائن میں پولیس کے خصوصی دستے نے سلامی پیش کی۔ قبل ازیں پولیس لائن میں شہید ڈی ایس پی میاں محمد نواز کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ڈی پی او ہمایوں بشیر تارڈ ، ایڈیشنل ایس پی اویس ملک ، اے ایس پی سٹی فضل حامد سمیت پولیس افسران ، ایس ایچ اوز اور پولیس ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن