چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری آئے گی:ڈاکٹر ملیحہ لودھی
اسلام آباد(اے پی پی) سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے چین کے وزیراعظم کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا لی کیچیانگ کا دورہ پاکستان اس جانب اشارہ کرتا ہے چین پاکستان کی نو منتخب حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے۔ بہت سے معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔