پاکستانی طالبعلم نے امریکہ میں منعقدہ توانائی، ماحولیات، انجینئرنگ کے عالمی مقابلہ میں دو انعامات حاصل کر لئے
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستانی طالبعلم نے امریکہ میں منعقدہ پائیدار توانائی، ماحولیات اور انجینئرنگ کے عالمی مقابلہ میں دو انعامات حاصل کر لئے۔امریکی شہر ہوسٹن ٹیکساس میں گزشتہ دنوں منعقد ہونے والے مقابلہ میں 68ممالک اور 41امریکی ریاستوں کے طلباءنے 363پراجیکٹ مقابلہ کے لئے پیش کئے جس میںپاک ترک سکول خیر پور میں دسویں جماعت کے طالبعلم محمد بلال بھٹو نے اپنی تحقیق پیش کی جسے چوتھے انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔