اے این پی کا سینٹ میں اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ، آج درخواست دی جائے گی
اسلام آباد (آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی نے سینٹ میں اپوزیشن کی نشستوں پر بیٹھنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور اس ضمن میں آج (جمعرات کو) باقاعدہ چیئرمین سینٹ کو درخواست دی جائے گی۔ اے این پی ذرائع نے بتایا عام انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں اے این پی نے وفاق اور خیبر پی کے میں اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔