آڈیٹر جنرل آفس کے افسر اور پی پی حکومت کے بااثر افراد کے درمیان 25 کروڑ ڈالر کے معاملات کی تحقیقات کروائیں، وزارت داخلہ کو خط
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آڈیٹر جنرل نے وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا ہے کہ آڈیٹر جنرل آفس کے ایک افسر اور پیپلز پارٹی کی سابق حکومت کے بااثر افراد کے درمیان 25 کروڑ کے معاملات کی تحقیقات کی جائیں۔ اعلامیہ کے مطابق آڈیٹر جنرل معاملہ نگرانی وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو کے علم میں بھی لے آئے۔