• news

افغانستان :18 سالہ حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا‘7 افراد ہلاک

غزنی (اے ایف پی) وسطی افغانستان کے صوبے غزنی میں 18 سال کے خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی کے مطابق گورنر محمد علی احمدی نے بتایا کہ 18 سالہ خودکش بمبار نے مارکیٹ کے سامنے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا۔ ہلاک ہونے والوں میں 3 شہری تھے جبکہ 14 افراد زخمی ہوئے۔ افغان آرمی کے ترجمان نے بھی تصدیق کی ہے کہ خودکش حملے میں 7 افراد ہلاک ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن