ساہیوال: لڑکے سے زیادتی کے مقدمہ میں غفلت برتنے پر 4 ایس ایچ او معطل
ساہیوال (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس افسر ساہیوال سید خرم علی نے تھانہ یوسف والا کے چار ایس ایچ اوز چودھری رشید احمد، آصف وٹو، سعید لودھی اور قاضی باسط کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے تھانہ یوسف والا میں اپنی اپنی تعیناتی کے دوران ایک نوعمر لڑکے ساتھ زیادتی کے کیس کے سلسلے میں اپنے سرکاری فرائض میں غفلت اور لاپرواہی ہوئی اور اس کی کی قانون کے مطابق تفتیش کروانے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنجانے کے لئے قانون کے مطابق کردار ادا نہیں کیا گیا۔