شہریوں کی طرف سے ہرجانے کے دعوے پر دو دکانداروں کی صارف عدالت طلبی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے)صارف عدالت نے شہریوں کی طرف سے ہرجانے کے دعوے دائر کرنے پر دکانداروں کی طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ ملتان روڈ کے افتخار نے کنزیومر کورٹ میں مکی مدنی فرنیچرز اچھرہ کے مالک کے خلاف دعویٰ دائر کیا کہ اس نے ناقص فرنیچر دیا اور واپس کرنے یا تبدیل کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے دکان کے مالک کو 26 مئی کو طلب کر لیا ہے۔ دوسرے کیس میں تاج پورہ کے رہائشی اظہر بٹ نے صارف عدالت میں دعویٰ دائر کرتے ہوئے کہا کہ اسنے فورٹریس سٹیڈیم میں واقع سٹائلو شوز سے چپل خریدی جو خراب نکلی۔ دکاندار نے چپل واپس کی نہ تبدیل کی جس سے اسے سخت ذہنی کوفت اٹھانا پڑی ہے۔