• news

فیروز والا میں متعدد وارداتیں، رقم کم نکلنے پر شہریوں پر تشدد

فیروز والا (نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر پیراں منڈی اور رچنا ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں کی لوٹ مار اور کم رقم رکھنے والے راہگیروں پر ڈاکوﺅں کا تشدد، ملزمان نقد رقم موبائل فونز موٹرسائیکل بھی چھین کر لے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ پیراں منڈی نہر کے قریب ڈاکوﺅں نے ناکہ لگا کر موٹرسائیکلوں، کار سواروں، راہگیروں کو سرشام روک کر لوٹ لیا۔ بعض افراد سے کم پیسے ہونے پر انہیں پتھر بھی مارتے رہے۔ ڈاکوﺅں نے رضوان کی موٹرسائیکل اور موبائل رقم بھی لے گئے۔ مریدکے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ رچنا ٹاﺅن میں چوروں نے فرخ کے گھر میں داخل ہو کر ہزاروں مالیت کا سامان زیورات نقدی چوری کرکے لے گئے۔ کوٹ عبدالمالک میں ڈاکوﺅں نے دکاندار زاہد کو لوٹ لیا نقدی موبائل چھین کر لے گئے۔ مہتہ سوجا کے قریب ڈاکوﺅں نے کار سوار فیملی کو روک کر لوٹ لیا۔ زیورات نقدی اور موبائل فونز چھین کر لے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن