احتساب عدالتوں میں 2 ریفرنسوں کی سماعت ملتوی
لاہور(اپنے نامہ نگار سے)مقامی احتساب عدالت نے حبیب الرحمن کے خلاف دائر بدعنوانی کے ریفرنس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی ہے۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے استغاثہ کے دو گواہوں کے بیانات قلمبند کئے۔ احتساب عدالت نے ترقیاتی ادارہ لاہور (ایل ڈی اے) میں جعلسازی کے الزام میں گرفتار محمد اختیار کے جسمانی ریمانڈ میں 29مئی تک توسیع کر دی ہے۔ ملزم نے ایل ڈی اے کے ریکارڈ میں ردوبدل کرکے لاکھوں روپے کی خورد برد کی تھی۔