• news

چینی وزیراعظم نے خوب داد وصول کیپاک چین دوستی زندہ باد کا نعرہ 27 برس بعد بھی ذہن پر نقش ہے: لی کیانگ

اسلام آباد (جاوید صدیق) گزشتہ روز یہاں پاکستان کے سینٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیراعظم نے پاک چین دوستی کے حوالے سے جذبات کا اظہار کرکے ارکان سینٹ سے زبردست داد وصول کی۔ چینی وزیراعظم نے کہا کہ کھیل کے میدان کی دوستی ایک دن کی ہوتی ہے کھانے پینے کی محفلوں کی دوستی چند دن کی ہوتی ہے لیکن پاک چین دوستی ہمیشہ کے لئے ہے یہ ابدی دوستی ہے۔ چینی وزیراعظم نے شاہراہ قراقرم کی تعمیر میں 140 چینی مزدوروں کا تذکرہ کیا کہ انہوں نے دوستی کی اس شاہراہ کیلئے اپنی جان دے دی تھی ان کا قبرستان پاکستان میں ہے۔ گلگت کے ایک مقامی شخص گزشتہ پچاس برس سے اس قبرستان کی حفاظت کرتا آ رہا تھا پھر اس پاکستانی کا انتقال ہو گیا اب اس کا بیٹا اس قبرستان کی دیکھ بھال کر رہا ہے جس شخص نے چالیس سال پہلے قبرستان میں پودے لگائے تھے وہ اب آسمان کو چھو رہے ہیں یہ تن آور درخت پاک چین دوستی کا استعارہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 27 برس قبل پاکستان آمد پر ”پاک چین دوستی زندہ باد“ کا نعرہ سنا تھا یہ نعرہ آج بھی میرے ذہن میں نقش ہے۔

ای پیپر-دی نیشن