• news

برطانوی وزارت داخلہ میں اجلاس الطاف کے خلاف ثبوتوں کا جائزہ لیا گیا

لندن (آن لائن) الطاف حسین کے خلاف الزامات کا جائزہ لینے کیلئے برطانوی وزارت داخلہ، وزارت خارجہ اور لندن میٹروپولیٹن پولیس کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت برطانوی وزیر داخلہ تھریسا مے نے کی۔ میڈیا رپو رٹ کے مطابق اجلاس میں الطاف حسین کی گزشتہ چند روز میں ہونے والی تقاریر کا ریکارڈ پیش کیا گیا۔اجلاس میں طے پایا کہ الطاف حسین کے خلاف کارروائی کے لئے کراو¿ن پراسیکیوشن سروسز کو الزامات پر مبنی فائل بھجوائی جائے گی۔ کراو¿ن پراسیکیوشن سروسز الزامات کا جائزہ لینے کے بعد اگلے 3 روزمیں لندن میٹروپولیٹن پولیس کارروائی کا فیصلہ کرے گی اور الطاف حسین سے پولیس انٹرویو کیے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔اعلٰی حکام میں طے پایا کہ برطانوی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔کراو¿ن پراسیکیوشن سروسز کے قانونی ماہرین نے الطاف حسین کے خلاف ثبوتوں کا کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔ الطاف حسین کی تقریر کا ریکارڈ انگلش ترجمے کے ساتھ کراو¿ن پراسیکیوشن سروس کے حوالے کر دیا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن