• news

چین نے گوادر بندرگاہ کا انتظام سنبھال لیا، مال اتارنے کا کام جاری

کراچی(نوائے وقت نیوز) چین نے گوادر پورٹ کا انتظام سنبھال لیا۔گوادر پورٹ اتھارٹی کے مطابق گوادر بندرگاہ پر یوریا کے جہاز سے مال اتارنے کا کام جاری ہے۔چائنا پورٹ ہولڈنگ کے تحت تین کمپنیاں پورٹ چلانے کی ذمہ دار ہوںگی۔ ذرائع کے مطابق چین گوادر پورٹ کو کوسٹل ہائی وے سے ملانے والی روڈ کی تعمیر میں مدددے گا اور اس روڈ کیلئے آسان قرضہ دیاجائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن