اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان‘ رحم فرمانے والا ہے
o.... فرما دو ان لوگوں کو جنہوں نے کفر کیا عنقریب تم مغلوب ہو جاﺅ گے جہنم کی طرف، اور وہ بہت برا ٹھکانہ ہےo بے شک تمہارے لئے (عبرت کا) نشان (ان) دو گروہوں میں جو ملے تھے (میدان بدر میں)، ایک گروہ لڑتا تھا اللہ کی راہ میں اور دوسرا کافر تھا، دیکھ رہے تھے (مسلمان انہیں) اپنے سے دوچند (اپنی) آنکھوں سے، اور اللہ مدد کرتا ہے اپنی نصرت سے جس کی چاہتا ہے، یقیناً اس واقعہ میں بہت بڑا سبق ہے آنکھ والوں کیلئےo آل عمران (آیت 13-12)