• news

سنی اتحاد کونسل کے بعد سنی تحریک نے بھی طالبان سے مذاکرات کی مخالفت کر دی

اسلام آباد ( آن لائن) اتحاد سنی اتحاد کونسل کے بعد سنی تحریک نے بھی طالبان سے مذاکرات کرنے کی مخالفت کردی، ان خیالات کا اظہار سنی تحریک کے رہنماﺅں مفتی لیاقت علی رضوی ، علامہ طاہر اقبال چشتی و دیگر نے مسلم لیگ (ن) کے قائدمیاں نوازشریف کی جانب سے انتہاپسند دہشتگردوں سے مذاکرات کی پیشکش کے ردعمل میں اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ جمعرات کے روز اپنے آفس سے جاری بیان میں کہا ہے کہ بم دھماکے کر نےوالوں سے کسی صورت غیر مشروط مذاکرات نہیں ہو نے چاہئیں۔ شریعت کسی قانون شکن کو ذاتی طور پر معاف کر نے کی اجازت نہیں دیتی۔ سنی تحریک کے رہنماﺅں نے مزید کہاکہ میاں برادران نے ہمیشہ منافقت اور ذاتی مفادات کی سیاست کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن