• news

لٹیروں کا راج‘ ساڑھے 5ماہ میں1178ڈکیتیاں ‘چوریاں :پولیس کی خفیہ رپورٹ

لاہور (میاں علی افضل سے ) داتا کی نگری میں مکمل طور پر لٹیروں کا راج قائم ہو گیا۔ پولیس کی جانب سے تیار خفیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے ساڑھے 5 ماہ میں1178ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں شہریوں کے کروڑوں روپے ،قیمتی کاغذات ،زیورات ،پرائز بانڈز لوٹ لئے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے889 وارداتوں کی انوسٹی گیشن ہی شروع نہیں کی جا سکی سب سے زیادہ 265 وارداتیںصدر ڈویثرن میںہوئیں۔ ماڈل ٹاون ڈویثرن میں245،کینٹ ڈویثرن میں191،اقبال ٹاون ڈویثرن میں 161،سول لائن ڈویثرن میں 104،سٹی ڈویثرن میں96وارداتیںہوئیں۔ ڈاکوﺅں کے بڑھتے ہوئے خوف کے باعث 108وارداتوں میںشہریوں نے اسلحہ دیکھے بغیرصرف قتل کی دھمکی دینے پر اپنی قیمتی چیزیں ڈاکوﺅں کے حوالے کر دیں۔ ان میں ماڈل ٹاون میں30،اقبال ٹاون میں 26،کینٹ میں 25،صدر میں 14،سٹی میں 7،سول لائن میں 6وارداتیں ہوئیں ان میں سے سٹی کی 5 صدر کی 8،اقبال ٹاون کی 18،کینٹ کی 14،سول لائن کی 4،ماڈل ٹاون کی 26وارداتوں کی انوسٹی گیشن شروع ہی نہ ہو سکی سٹی ڈویثرن میں چوری کی 96،صدر میں 250،اقبال ٹاون میں 160،کینٹ میں 184،سو ل لائن میں103،ماڈل ٹاون میں 241وارداتیں ہوئیں۔ صدر ڈویثرن میں ڈکیتی کی 15،کینٹ میں 7،ماڈل ٹاون میں 4،سول لائن ،اقبال ٹاون ،سٹی میں ایک ایک واردات ہوئی ۔

ای پیپر-دی نیشن