• news

نگران حکومت کا منی بجٹ غیر آئینی، چیف جسٹس سوموٹو لیں: پیپلز پارٹی

لاہور+ اسلام آباد (خبر نگار+ وقائع نگار خصوصی) پےپلز پا رٹی کے سےکر ٹری اطلا عات قمر زمان کا ئرہ نے 152ارب روپے ما لےت کامِنی بجٹ متعا رف کرا نے پر نگر ان حکومت پر تنقےد کرتے ہوئے اُسے غےر آئےنی قرار دےا ہے اور کہا ہے کہ ٹےکسوں کا نفاذ صر ف پاکستانی عوا م کی منتخب کر دہ پار لےمنٹ ہی کر سکتی ہے ۔ اُنہوں نے چےف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری سے استدعا کی کہ وہ اِس غےر آئےنی اقدام کا سو موٹو اےکشن لےں کےونکہ عوا می مفا د کا ےہ معا ملہ انتہائی قو می اہمےت کا حامِل ہے اُنہو ں نے کہا کہ نگران حکومت کا مےنڈےٹ الےکشن کمےشن آف پا کستا ن کو آزاد انہ، منصفانہ اور شفاف انتخا بات کرانے، جمہوری انتقالِ اقتدار مےں سہولت فراہم کرنے اور روز مرّہ حکومتی امور چلا نے تک محدو د ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس مرحلہ پر نگرانوں کے اس اقدام کو سمجھنے سے قاصر ہیں جبکہ منتخب حکومت اپنے عہدے کا حلف اٹھانے والی ہے۔ پارلیمنٹ ہا¶س میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینٹر رضا ربانی نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت منی بل سے متعلق کوئی بھی آرڈیننس صرف قومی اسمبلی میں پیش ہو سکتا ہے قومی اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے جبکہ نئی اسمبلی ابھی قائم نہیں ہوئی جب اسمبلی موجود ہی نہیں تو آرڈیننس کہاں پیش کیا جائے گا رضا ربانی نے کہا کہ اس معاملے کو سینٹ اور پھر نئی قومی اسمبلی میں اٹھایا جائے گا۔ سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کبھی فرینڈلی نہیں ہوا کرتی ہم پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا بھر پور کردار ادا کریں گے قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے لئے اپنا امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ نہیں کیا اور اعتماد کا ووٹ دینے کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔ نگران حکومت کو انتخابی دھاندلی کا نوٹس لینے کا اختیار ہونا چاہئے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ نواز شریف جیسے ہی وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں بجلی کے نرخوں اور جی ایس ٹی میں اضافے کو واپس لیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن