مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مذاکرات مثبت سمت کی طرف بڑھ رہے ہیں: فضل الرحمن
اسلام آباد (آئی این پی) جمعیت علماءاسلام (ف )کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کے ساتھ ہمارے مذاکرات مثبت سمت میں جا رہے ہیں ، مسلم لیگ (ن) اورجمعیت علماءاسلام (ف) کے درمیان زیادہ تر پالیسی ایشوز پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ملکی معیشت ، انسانی حقوق کے تحفظ اور ملک میں قیام امن پر بات چیت ہوئی مسلم لیگ ن کے ساتھ زیادہ تر پالیسی ایشوز پر بات چیت مکمل ہو گئی ہے ہماری مزید بات چیت مثبت سمت میں بڑھ رہی ہے۔ مسلم لیگ ن کیساتھ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عمل در آمد پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔