• news

پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ہمیشہ اولیت دینگے، دوستی قائم و دائم رہے گی: ترجمان چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (اے پی پی) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے پاکستان چین تعلقات کو پائیدار قرار دیتے ہوئے کہا ہے چین کے وزیراعظم لی کی کیانگ کے حالیہ دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوںگے۔ ترجمان نے کہاکہ چین کے وزیراعظم کاحالیہ دورہ پاکستان اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ پاک چین دوستی ہمیشہ قائم ودائم رہے گی۔ دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ اس میں مزید پیشرفت ہوتی رہتی ہے۔ چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان اور بھارت کے بارے میں بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا چین ہمیشہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اولیت دے گا۔ چین پاکستان کے ساتھ ترقیاتی کاموں میں تعاون کیلئے تیار ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن