چینی وزیراعظم کاسینٹ اجلاس سے خطاب ،غیر ملکی سفارتکاروں ،میڈیا ارکان کی بڑی تعداد گیلری میں موجود رہی
اسلام آباد (اے پی پی) چین کے وزیراعظم لی کیکیانگ کے سینٹ کے اجلاس سے خطاب کے دوران غیر ملکی سفارتکاروں اور غیر ملکی میڈیا کے ارکان کی ایک بڑی تعداد مہمانوں کی گیلری میں موجود تھی۔ جمعرات کو غیر ملکی سفارتکاروں نے انتہائی انہماک سے چینی وزیراعظم کا خطاب سنا اور بعض سفارتکار ان کی تقریر کے نوٹس بھی لیتے رہے۔