شہباز شریف راجن پور کی نشست اپنے پاس رکھیں گے: لاہور کی سیٹیں چھوڑ دینگے
لاہور (خصوصی رپورٹر) شہباز شریف نے این اے 129، پی پی 159 اور پی پی 161 خالی کر کے راجن پور کی نشست پی پی 249 اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کی نمائندگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور سے خالی کی جانے والی نشستوں پر امیدواروں کا فیصلہ آئندہ ہفتے کر لیا جائے گا۔