• news

مقبوضہ کشمیر: مالی خولیا کا شکار بھارتی فوجی کی فائرنگ، 2 ساتھی ہلاک، ملزم گرفتار

پسرور (نامہ نگار) بھارتی سکیورٹی فورس کے ایک اہلکار نے مالی خولیا کی بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد اندھا دھند فائرنگ کر کے اپنے ساتھیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کشتواڑ میں سشترا بل کے کیمپ میں مالی خولیا میں مبتلا فوجی وجے کمار نے اندھا دھند فائرنگ کر کے چار فوجیوں نریندر سنگھ، ویر سنگھ، وریندر ناتھ اور حبیب اسلام کو شدید زخمی کر دیا زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے نریندر سنگھ اور ویر سنگھ ہلاک ہو گئے فائرنگ کرنے والے بھارتی فوجی اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن