• news

امریکی وزیر خارجہ امن مذاکرات آگے بڑھانے ایک بار پھر اسرائیل پہنچ گئے

تل ابیب(ثناءنیوز)امریکی وزیر خارجہ جان کیری فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان امن مذاکرات کو آگے بڑھانے میں مدد دینے کے لیے ایک بار پھر اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔ فروری میں وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے یہ ا±ن کا اسرائیل کا چوتھا دورہ ہے۔ کیری کے ساتھ ملاقات سے پہلے اسرائیل کی خاتون وزیر انصاف زیپی لیونی نے کہا کہ اسرائیلی حکومتی جماعتوں کے درمیان فلسطینیوں کے ساتھ امن کے معاملے پر نظریاتی اختلافات موجود ہیں۔ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لیونی نے کہا کہ مذاکرات ستمبر 2010ء سے تعطل کا شکار چلے آ رہے امن عمل کا آگے نہ بڑھنا ا±ن حلقوں کے مفاد میں ہے، جو یہ سوچتے ہیں کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ وہ ایک اور نیا مکان تعمیر کر لیں گے۔ کیر ی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملنے رملہ بھی جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن