• news

آزاد کشمیر میں چینی فوج کی موجودگی کا معاملہ چینی وزیراعظم کے سامنے اٹھایا: بھارتی وزیر خارجہ

نئی دہلی (آن لائن)بھارت نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں چینی فوج کی موجودگی کا معاملہ چین کے ساتھ اٹھا لیا گیا ہے چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ کو راتوں رات حل نہیں کیا جا سکتا۔دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ طور پر ایک لائحہ عمل موجود ہے جس کے مطابق تنازعات کو حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔یہ بات بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے چینی وزیر اعظم کے حالیہ دورہ بھارت کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ چینی وزیر اعظم کو آزاد کشمیر میں چینی لبریشن آرمی اور انجینئروں کی موجودگی اور اپنی تشویش بارے مکمل طور پر آگاہ کیا گیا ہے ۔سلمان خورشید کے مطابق چینی وزیر اعظم نے پاکستان کے زیر اہتمام کشمیر میں لبریشن آرمی کی موجودگی سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف چینی انجینئرز موجود ہیں جو تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد واپس اپنے ملک لوٹ جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن