تحریک انصاف کو خیبر پی کے اسمبلی میں 43 کی حمایت حاصل، 5 آزاد ارکان صوبائی اسمبلی تحریک انصاف سے جا ملے
پشاور (ثناءنیوز) پاکستان تحریک انصاف کو خیبر پی کے اسمبلی میں 43 کی حمایت حاصل ہو گئی ہے خیبر پی کے اسمبلی کے آزاد نومنتخب پانچ ارکان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ نومنتخب آزاد ارکان نے تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے الیکشن کمیشن خیبر پی کے میں تحریری درخواست جمع کروا دی ہے ۔ ان میں آزاد حیثیت میں پی کے 65 ڈیرہ اسماعیل خان سے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ علیزئی، پی کے 44 ایبٹ آباد سے مشتاق غنی ، پی کے 46 ایبٹ آباد سے قلندر لودھی ، پی کے 42 ہنگو سے فرید خان اور پی کے 72 بنوں سے شاہ محمد شامل ہیں۔