شمالی وزیرستان میں پولیو کا نیا کیس متاثرہ بچوں کی تعداد 10 ہو گئی
شمالی وزیرستان میں پولیو کا نیا کیس متاثرہ بچوں کی تعداد 10 ہو گئی
شمالی وزیرستان (اے پی اے) شمالی وزیرستان میں پولیو کا نیا کیس سامنے آ گیا۔ رواں سال ملک میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد دس ہو گئی۔ تحصیل میرعلی کے تین سالہ عبدالسہیل میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ عبدالسہیل کو دس ماہ سے پولیو سے بچاو کے قطرے نہیں پلائے گئے۔ شمالی وزیرستان میں دو لاکھ ساٹھ ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے نہیں پلائے گئے۔ گزشتہ بارہ دن میں شمالی وزیرستان میں یہ پولیو کا دوسرا کیس سامنے آیا ہے۔