• news

سجال کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس، مستقبل کے معاملات کی منظوری دی گئی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف لاہور (سجال) کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس نیشنل ہاکی سٹیڈیم سید علی ہاشمی کی زیر صدارت ہوا۔ ایگزیکٹو بورڈ کے ارکان نے سید علی ہاشمی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے فیصلوں کی تائید کرتے ہوئے مستقبل کے معاملات کی منظوری دی۔ اتین کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔ سجال کے سیکرٹری چودھری اشرف نے پہلے چھ ماہ کی رپورٹ پیش کی۔ صدر سید علی ہاشمی نے سجال کی تنظیمی کمیٹیوں کا بھی اعلان کیا جس کے مطابق ڈسپلنری کمیٹی کے سربراہ سنیئر صحافی سہیل علی کو بنایا گیا ہے جبکہ شیخ اعجاز، فرح بٹ اور تقویم شاہ کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔ ایونٹ کمیٹی کے لئے عامر رضا کو سربراہ بنایا گیا جبکہ شہزاد ملک، موسیٰ بلال اسکے ممبر ہوں گے۔ فنانس کمیٹی کے سربراہ آفتاب احمد تابی ہوں گے جبکہ افضال چودھری اور عبدالقیوم چیئرمین اس کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن