• news

ایڈیشنل سیکرٹری ارشد علی کو مرکزی فلم سنسر بورڈ کا اضافی چارج مل گیا

لاہور (کلچرل رپورٹر) کیبنٹ ڈویژن کے ایڈیشنل سیکرٹری سید ارشد علی کو مرکزی فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ وہ نئے چیئرمین کی تقرری تک فرائض انجام دیں گے۔ گذشتہ روز انہوں نے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔ مزید برآں کیبنٹ ڈویژن کے ہی ڈپٹی سیکرٹری مسٹر سراج کو مرکزی فلم سنسر بورڈ کے وائس چیئرمین کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ وہ آج 24 مئی کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ فلمی حلقوں نے فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی تعیناتی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن