• news

ہالی ووڈ اداکار براڈپٹ چہرہ شناسی کے اندھے پن کی بیماری میں مبتلا

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) ہالی ووڈ کے معروف اداکار براڈپٹ چہرہ شناسی کے اندھے پن کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ سی این این کے مطابق براڈپٹ نے کہا ہے کہ وہ اکثر ان لوگوں کے چہرے بھول جاتا ہے جن سے وہ پہلے مل چکا ہے۔ چہرہ شناسی کے اندھے پن کی بیماری میں مبتلا شخص دوستوں، سوشل روابط میں رہنے والے لوگوں اور خاندان کے افراد کے چہرے بھی بھول جاتا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن