آئرش بلے بازوں نے پاکستانی باﺅلرز کے ہوش اڑا دیئے‘ پہلا میچ ٹائی ہو گیا
ڈبلن (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ ٹائی ہو گیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور محمد حفیظ کی شاندار سنچری کی بدولت 47 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے۔ عمران فرحت 9 رنز، ناصر جمشید 20، اسد شفیق 84، کپتان مصباح الحق صفر اور کامران اکمل 13 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے۔ محمد حفیظ نے 122 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ کیوسک اور کے اوبرائن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ آئرلینڈ کو بارش سے متاثرہ میچ میں 47 اوورز میں 276 رنز کا ٹارگٹ ملا۔ میزبان ٹیم کا آغاز اچھا تھا اور پہلی وکٹ 62 کے سکور پر گری۔ دوسری وکٹ 158 پر گری۔ کپتان پورٹر فیلڈ 19 رنز، ایڈجوائس 32 اور پال سٹرلنگ 103 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے۔ این اوبرائن 4 رنز بنا کر چلتے بنے۔ کے اوبرائن نے دھواں دھار اننگز کھیلی اور پاکستانی با¶لرز کے چھکے چھڑا دئیے۔ انہوں نے 47 گیندوں پر 84 رنز ناٹ آ¶ٹ کی اننگز کھیلی۔ جانسٹن 74 رنز پر ناٹ آ¶ٹ رہے۔ آئرلینڈ نے 5 وکٹوں پر 275 رنز بنا کر میچ ٹائی کر دیا۔ جنید خان نے 54 رنز اور حفیظ نے 34 رنز کے عوض دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ عرفان کو 57 رنز کے عوض ایک وکٹ ملی۔ سعید اجمل نے 71 رنز دئیے مگر وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ دوسرا میچ 26 مئی کو کھیلا جائیگا۔