امریکہ پاکستان کی خودمختاری کا احترام‘ کھربوں کے نقصان کا ازالہ کرے‘ نوازشریف: بجلی بحران کے حل میں تعاون کریں گے: اولسن
لاہور (خصوصی رپورٹر + نوائے وقت رپورٹ) مسلم لےگ (ن) کے صدر مےاں نوازشرےف سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن اور بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال نے الگ الگ ملاقاتےں کیں‘ امریکی سفیر نے پاکستان مےں بجلی کے بحران کے حل کےلئے نئی حکو مت کو مکمل تعاون کی ےقےن دہانی کرائی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) نے ڈرون حملوں پر شدےد تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لےگ (ن) کے صدر مےاں نوازشرےف اور نامزد وزےر اعلیٰ پنجاب مےاں شہباز شرےف سے دونوں سفےروں نے رائے ونڈ مےں الگ الگ ملاقاتےں کےں۔ امرےکی سفےر سے ہونےوالی ملاقات مےں مسلم لیگ (ن) کی قےادت نے دہشت گردی کےخلاف جاری جنگ پاکستان امرےکہ تعلقات، ڈرون حملوں اور دےگر امور پر بات چےت کی۔ امرےکی سفےر رچرڈ اولسن نے مسلم لیگ (ن) کی قےادت کو ےقےن دہانی کرائی کہ پاکستان سے بجلی کے بحران کے خاتمے اور معاشی صورتحال بہتر بنانے کےلئے بھی امرےکہ مکمل حمایت کرےگا، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کےلئے جاری منصوبوں کو مکمل کےا جائےگا، مےاں نوازشرےف نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ صرف پاکستان نہےں پوری دنےا کی جنگ ہے، اس مےں سب سے زےادہ قربانیاں پاکستان نے دی ہیں۔ اب وقت آگےا ہے کہ امر ےکہ نہ صرف پاکستان کی سالمےت اور خودمختاری کا احترام کرے بلکہ پاکستان کو ہونےوالے کھربوں کے نقصان کا بھی ازلہ کےا جائے۔ بعدازاں بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال نے بھی میاں محمد نوازشریف سے ملاقات کی جس مےں نوازشریف نے کہا کہ پاکستان بھارت سے مضبوط اور برابری کی بنیاد پر تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل ہونے چاہئیں۔ بھارتی ہائی کمشنر نے ہمسایہ ممالک کےساتھ دیرپا تعلقات پر زور دیا۔ شرت سبھروال نے نوازشریف کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی اور بھارتی حکومت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ نوازشریف نے کہا کہ پاکستان برابری کی بنیاد پر تمام معاملات مذاکرات کی میز پر حل کرنا چاہتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل ہونے چاہئیں۔ میاں نوازشریف نے امریکی سفیر سے کہا کہ پاکستانی عوام ڈرون حملوں پر تحفظات کا شکار ہیں، پاکستان امریکہ سمیت تمام ممالک سے مضبوط اور تجارتی تعلقات چاہتا ہے۔ امریکہ اور یورپی ممالک اپنی منڈیوں تک پاکستانی کو رسائی دیں، امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے میاں نوازشریف کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ واضح رہے کہ رچرڈ اولسن کی میاں نوازشریف سے انتخابات کے بعد دوسری ملاقات ہے۔ نوازشریف سے جرمن سفیر سائرل نن نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ نوازشریف نے سائرل نن سے کہا کہ پاکستان دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے، میاں نوازشریف نے جرمن سفیر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ دریں اثناءنوازشریف نے کہا ہے کہ توانائی کا بحران اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے۔ عوام بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے جس عذاب کو جھیل رہے ہیں اس سے نجات کے لئے ہم اپنی بہترین صلاحیتیں صرف کریں گے اور حکومت کے پہلے 100 دنوں بلکہ 30 دنوں میں عوام کو اندازہ ہو جائے گا کہ ہماری نیت اور سمت درست ہے۔ وہ جاتی عمرہ رائے ونڈ میں اپنے والد محترم میاں محمد شریف مرحوم اور چھوٹے بھائی میاں عباس شریف مرحوم کی قبر پر پھول چڑھانے، فاتحہ پڑھنے کے بعد نماز جمعہ سے قبل مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ نامزد وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے قبل ازیں اپنے والد اور بھائی کی قبر پر حاضری دی۔ پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی۔ نوازشریف کے ساتھ ان کے بڑے صاحبزادے حسین نواز شریف اور داماد کیپٹن صفدر، حاجی عبدالرزاق جامی، مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف، عبدالرﺅف مغل، سابق ممبر اسمبلی ڈاکٹر سعید الٰہی، ارکان صوبائی اسمبلی رانا محمد ارشد، وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق معاونین عثمان تنویر بٹ، چودھری باقر، سواتی خان، توصیف قریشی، شفیق خان، حاجی احسان بہاولنگر، سابق آئی جی رانا مقبول، چودھری کبیر احمد، کرنل سیف، الیاس خان، شیخ شاہد اقبال، مدیحہ نیازی، صغریٰ عائشہ، مسلم لیگ (ن) لائرز ایکشن کمیٹی کے صدر خواجہ محمود احمد کی قیادت میں وکلا کے وفد، میاں غلام حسین شاہد کی قیادت میں یوتھ ونگ کے وفد، رانا محمد ارشد کی قیادت میں ایم ایس ایف کے وفد نے وزیراعظم نوازشریف کو عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔ نوازشریف نے بہاولپور سے آنے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی سعود مجید سے کہا ہمت سے کام کرو آپ سے بہت کام لینے ہیں۔ اس موقع پر مسلم لیگی کارکنوں نے بجلی کی خوفناک لوڈشیڈنگ کا ذکر کیا اور کہا کہ وزیراعظم صاحب لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہماری حکومت کا امتحان ہو گا۔ نوازشریف نے کہا کہ بے شک بجلی کی لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ آپ کی حکومت اس مسئلے سے آگاہ ہے اور آنے والے چند ماہ میں قوم کو اس عذاب سے نجات دلانے میں ہم اہم کردار ادا کرینگے۔