• news
  • image

پہلا میچ ٹائی کرنا شکست کے برابر ہے : کیون وابرئن....آئرش کھلاڑی اچھا کھیلے : اسد شفیق

پہلا میچ ٹائی کرنا شکست کے برابر ہے : کیون وابرئن....آئرش کھلاڑی اچھا کھیلے : اسد شفیق

ڈبلن (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے مابین دو ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ (کل) اتوار 26 مئی کو ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے مابین 2007ءسے اب تک 4 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گئے جن میں سے 2 میچ پاکستان نے جیتے، ایک میچ آئرلینڈ نے جیتا اور ایک میچ برابر رہا۔ آئرلینڈ کے خلاف پاکستان کی کامیابی کا تناسب 62.50 فیصد ہے۔ آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل را¶نڈر کیون اوبرائن نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں فتح کے قریب پہنچ کر ٹائی کرنا شکست کے برابر ہے۔ میچ میں کسی لمحے بھی ایسا نہیں لگا کہ ہار جائیں گے مگر آخر میں نتیجہ پر مایوسی ہوئی۔ اسد شفیق نے آئرش کھلاڑیوں پال سٹرلنگ اور کیون اوبرائن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا۔ میچ ٹائی کرنے کا کریڈٹ بھی دونوں کھلاڑیوں کو جاتا ہے۔ وہ بہت اچھا کھیلے اور ہم بھی مشکل میچ کی توقع کر رہے تھے۔ یہ ہمارے لئے چیمپئنز ٹرافی کیلئے اچھی تیاری ہے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن