پاکستانی اوپنر ناصر جمشید آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے
پاکستانی اوپنر ناصر جمشید آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے
لاہور (این این آئی) ناصر جمشید آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ آئرلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران ناصر جمشید کی کمر کے نچلے حصے میں تکلیف ہوئی۔ تکلیف کی شدت کے باعث وہ بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے اور ریٹائر ہرٹ ہو کر باہر چلے گئے۔