سکس ریڈ بال اور سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے 4رکنی قومی ٹیم دوحہ پہنچ گئی
سکس ریڈ بال اور سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے 4رکنی قومی ٹیم دوحہ پہنچ گئی
دوحہ (این این آئی) سکس ریڈ بال اور سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے چار رکنی قومی ٹیم دوحہ پہنچ گئی۔ٹیم میں ورلڈ چیمپئن محمد آصف، قومی چیمپئن حمزہ اکبر، محمد سجاد اور ماجد علی شامل ہیں۔ ایونٹ چوبیس سے تیس مئی تک قطر میں کھیلا جائے گا۔ محمد آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پوری امید ہے کہ وہ ٹائٹل جیت کروطن لوٹیں گے¾ جیت میں کوچنگ کا بھی بڑا عمل دخل ہوتا ہے۔ قومی چیمپئن حمزہ اکبر نے کہاکہ انہوں نے سینئرز کے ساتھ تربیت کی ہے جس کے مثبت نے نتائج سامنے آئیں گے۔