• news

نوازشریف کے 30 مئی کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کا قوی امکان

اسلام آباد (ثناءنیوز) انتخابات میں نمایاں رہنے والی مسلم لیگ (ن) کو پرامن انتقال کے لئے روڈ میپ کو حتمی شکل دے دی گئی۔ نوازشریف کی جانب سے 30 مئی کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کا قوی امکان ہے۔ قومی اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے حلف کے لئے اجلاس 28 مئی کو طلب کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری، اکثریت جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کو حکومت بنانے کی دعوت دیں گے۔ نئی اور مجموعی طور پر 14 ویں قومی اسمبلی کے پہلے سیشن کے پہلے روز کے اجلاس میں سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نومنتخب ارکان سے حلف لیں گی۔ دوسرے روز سپیکر ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہو گا۔ تیسرے روز کے اجلاس میں وزیراعظم کا انتخاب ہو گا۔ 30 مئی کو نومنتخب وزیراعظم نوازشریف سے صدر آصف علی زرداری حلف لیں گے۔ یکم جون کو نئی وفاقی کابینہ کو ارکان کا حلف متوقع ہے۔ اس بارے میں بھی نئی حکمران جماعت نے حکمت طے کر لی۔ وزراءکے ناموں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن