• news

رکن بلوچستان اسمبلی غفور لہڑی جعلی ڈگری پر نااہل‘ اسمبلیاں صاف ستھری ہونی چاہئیں: چیف جسٹس

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) پی بی 29 سے مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب کامیاب امیدوار غفور لہڑی کو نااہل قرار دے دیا گیا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے جعلی ڈگری کیس کی سماعت کی۔ نظام الدین لہڑی نے غفور لہڑی کی جعلی ڈگری کے معاملے پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔ غفور لہڑی نے غلط بیانی کی کہ انہوں نے 1983ءمیں میٹرک اور 1985ءمیں بی اے کیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ اسمبلیاں صاف ستھری ہونی چاہئیں۔

ای پیپر-دی نیشن