ڈرون حملے جاری رہنا نئی حکومت کیلئے مسئلہ ہو گا: مسلم لیگ ن
اسلام آباد (نیٹ نیوز) مسلم لیگ ن کی جانب سے بی بی سی کو دئیے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کو اس بات سے مایوسی ہوئی ہے کہ صدر اوباما نے یہ نہیں کہا کہ وہ ڈرون حملوں کے سلسلے میں پاکستان حکومت سے مشاورت کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے مطابق امریکہ کو پاکستانی پارلیمان کی مرضی اور ملک کی خودمختاری کا احترام کرنا چاہئے۔ جماعت نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ڈرون حملے جاری رہیں گے جو کہ نئی پاکستانی حکومت کے سامنے سب سے بڑا مسئلہ ہو گا۔