• news

طیارہ سازش کیس کو ری اوپن کرنے کے لئے سپرپم کورٹ میں درخواست دائر

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے خلاف 12 اکتوبر 1999ءکو بنائے گئے طیارہ سازش کیس کو ری اوپن کرنے کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گذار نجمہ احمد نے م¶قف اختیار کیا ہے کہ میاں نوازشریف کی سیاسی قیادت کو بدنام کرنے کے لئے جنرل ر پرویز مشرف نے فوجی بغاوت میں جھوٹا طیارہ کیس بنایا۔ جس کا مقصد اقتدار پر قبضہ کرنا تھا۔ وقت نے یہ حقیقت ثابت کر دی، اس کےلئے آمر نے آئین کو توڑا۔ اس وقت میاں نوازشریف کی حکومت کو دوتہائی برتری تھی اور وہ پاکستان کی تاریخ میں مقبول ترین حکومت تھی۔ درخواست میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ طیارہ کیس کو ری اوپن کیا جائے اور ایک جوڈیشل کمشن تشکیل دیا جائے جو سارے معاملے کی تحقیقات کرے تاکہ عوام کے سامنے حقیقت آ سکے۔

ای پیپر-دی نیشن