• news

نگران حکومت نے بھی منی بجٹ واپس لینے کی تصدیق کر دی

اسلام آباد (نیشن رپورٹ) نگران وفاقی حکومت نے بھی منی بجٹ واپس لینے کی تصدیق کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ منی بجٹ سیاسی جماعتوں اور کاروباری برادری کے دباﺅ پر واپس لیا گیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع نے ”دی نیشن“ کو اس بات کی بھی تصدیق کی کہ صدر زرداری نے منی بجٹ کی سمری دستخط کئے بغیر واپس کر دی تھی، واضح رہے سیاسی جماعتوں اور کاروباری برادری کا کہنا تھا کہ منی بجٹ معاشی صورتحال کو تباہ کر کے رکھ دے گا۔

ای پیپر-دی نیشن